News Views Events

چین کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف اقدامامات کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت

0

چین کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف اقدامامات کی مخالفت کر تا ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کینیڈا کی جانب سے  الیکٹرک گاڑیوں سمیت  دیگر چینی مصنوعات کے خلاف مجوزہ پابندیوں کے اقدامات کے حوالے سے  کہا ہے کہ کینیڈا نے حقائق اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین نیز بہت سے فریقوں کی مخالفت  کو نظر انداز کرکے جو عمل کیا ہے، وہ مثالی  تجارتی تحفظ پسندی ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر صنعتوں کی ترقی چین کی اپنی  تقابلی برتریوں پر مبنی ہے اور کھلی مسابقت کا نتیجہ ہے۔ چین کی  الیکٹرک گاڑیوں کو کینیڈا کے صارفین سمیت عالمی صارفین کی طرف سے پسند کیا جاتا ہےاور یہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سبز تبدیلی کے عالمی ردعمل میں بھی بڑی خدمات سرانجام دیتی ہیں. کینیڈا کے اس اقدام سے چین کینیڈا   اقتصادی وتجارتی تعلقات شدید متاثر ہوں گے، دونوں ممالک میں کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا اور کینیڈا کی ماحول دوست تبدیلی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔ چین کینیڈا پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو درست کرے۔ چین چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.