چین پر امن و امان کو نقصان پہنچانے کا الزام کبھی نہیں لگایا جا سکتا، چینی وزارت خارجہ
چین پر امن و امان کو نقصان پہنچانے کا الزام کبھی نہیں لگایا جا سکتا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے منگل کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر چین کے خلاف فلپائن کے الزامات کے جواب میں کہا کہ بحرہ جنوبی چین میں مسلسل حقوق کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزی کون کر رہا ہے؟ علاقائی امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کو کمزور کرنے کے لیے غیر علاقائی قوتوں کو کون شامل کر رہا ہے؟
خطے کے ممالک اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ چین پر امن و امان کو نقصان پہنچانے کا الزام کبھی نہیں لگایا جا سکتا۔ ہم فلپائن کے متعلقہ اہلکاروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کی اصل وجہ کا سامنا کرتے ہوئے اشتعال انگیزی اور علاقائی امن کو نقصان پہنچانے کے راستے پر مزید آگے بڑھنے سے گریز کریں اورسفید کو سیاہ بنانے کا ڈرامہ بند کریں۔