News Views Events

چین غربت کے خاتمے کے لئے افریقہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ

0

 

بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ  کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور افریقہ کے درمیان  غربت کے خاتمے کے تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ غربت کا خاتمہ ہمیشہ چین افریقہ تعاون کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران چین-افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت ہم نے غربت کے خاتمے میں تبادلے اور تعاون کیا ہے اور قابل ذکر پیش رفت حاصل کی ہے.

چین نے غربت کے خاتمے اور زرعی ترقی کے 47 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ، زراعت سے وابستہ تقریباً 9،000 افراد کو تربیت دی اور 300 سے زیادہ جدید اور قابل اطلاق ٹیکنالوجیز کو مقبول عام بنایا، جس سے افریقہ میں 1 ملین سے زیادہ چھوٹے کاشتکار مستفید ہوئے. چین کے ہائبرڈ چاول نے بہت سے افریقی ممالک میں چاول کی فی ہیکٹر  پیداوار کو اوسطاً 2 ٹن سے  7.5 ٹن  تک بڑھا  دیا ہے۔

لین جیئن  نے نشاندہی کی کہ چین 2024  چین افریقہ تعاون فورم  کے سربراہ اجلاس کے موقع سے فائدہ اٹھا کر افریقہ کے ساتھ  غربت  کے خاتمے کے عمل کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاکہ افریقی عوام کے لئے بہتر مستقبل تخلیق کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.