ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، وزیراعظم
ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم وغصہ کا اظہار اور شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔