معاشرے میں بیداری کے لیے خواتین کا کردار بہت اہم ہے،چوہدری سالک حسین
اسلام آباد/ قاہرہ( نیوز ڈیسک)
وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی و سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے قاہرہ، مصر میں شعور کی بیداری میں خواتین کے کردار پر بین الاقوامی کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی،انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
معاشرے میں بیداری کے لیے خواتین کا کردار بہت اہم ہے،صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے،چوہدری سالک حسین نے کہا کہ
خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرمایہ کاری مستقبل کے لیے اہم ہے،مذہبی و ثقافتی بیداری اور خاندانوں کی نشوونمامیں خواتین کا کردار قابل ذکر ہے، گزشتہ روز جب چوہدری سالک حسین قاہرہ پہنچے تو مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور مصری وزارت اوقاف کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا شانداراستقبال کیا۔تھا کانفرنس کے دوران چوہدری سالک حسین نے بین الاقوامی رہنماؤں اور اسکالرز سے بات چیت کریں گے تاکہ بیداری کو فروغ دینے اور مسلم کمیونٹیز میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں خواتین کے اہم کردار پر تبادلہ خیال بھی کیا۔