اقوام متحدہ اور سوڈان کا انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ اور سوڈان کا انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے پر اتفاق
جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر کے مطابق انتونیو گوتریس نے سوڈانی خودمختار کونسل کے چیئرمین اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف برہان سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ اطلاعات کے مطابق فریقین نے اڈرے بارڈر کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد بھیجنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے سوڈان میں انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ سوڈانی حکام کے ساتھ مل کر انسانی امداد کی فراہمی اور پروسیسنگ کو تیز کرنے کے عمل کو آسان بنائے گا۔
یاد رہے کہ 15 اگست کو سوڈانی حکومت نےسوڈان اور چاڈ کے درمیان اڈرے بارڈر کراسنگ کو تین ماہ کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تاکہ چاڈ سے مغربی سوڈان کے دارفور علاقے تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔