News Views Events

راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر کھائی میں جا گری، 29 افراد جاں بحق

0

آزاد کشمیر کے علاقے حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 29افراد جاں بحق، 1 زخمی ہو گیا ہے۔

کمشنر راولاکوٹ کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کو آزاد پتن پل کے قریب حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری، جس سے بس میں سوار 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

 

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کی جارہی ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی سے ہے۔

 

واضح رہے کہ آج ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس کو بھی حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ہوگئے، اس سے قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس بھی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس سے 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے، جن کی میتیں 2 روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.