News Views Events

چین : آبی منصوبوں کی تعمیر میں 689.4 بلین یوان کی سرمایہ کاری

0

بیجنگ: چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق، اس سال جنوری سے جولائی تک چین نے آبی منصوبوں کی تعمیر میں 689.4 بلین یوان کی سرمایہ کاری مکمل کی ہے جو سال بہ سال 12.8فیصد کا اضافہ ہے۔ اس میں سے 258.5 بلین یوان اضافی قومی بانڈز کے ذریعے آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی گئی، اور چین کے قومی بانڈز کے اضافی اجراء نے آبی منصوبوں کی تعمیر میں مجموعی طور پر تیزی پیدا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 40,000 آبی منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا جو سال بہ سال 17فیصد کا اضافہ ہے ، جن میں سے 26،000 نئے منصوبے شروع کیے گئے جو سال بہ سال 23.9فیصد کا اضافہ ہے۔ 34 نئےاور بڑے آبی منصوبے شروع کیے گئے ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 منصوبوں کا اضافہ ہے۔ ان پر 208.25 ارب یوان کی سرمایہ کاری کی گئی، جو سال بہ سال 95.49 بلین یوان کا اضافہ ہے۔ ملک بھر میں آبی منصوبوں کی تعمیر نے 1.683 ملین ملازمتیں پیدا کیں ، جو سال بہ سال 3.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے 1.353 ملین دیہی محنت کشوں کو ملازمتیں دی گئیں، جو سال بہ سال 8.1 فیصد کا اضافہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.