News Views Events

فیڈ کے لئے شرح سود میں کمی کی جانب جانے کا "وقت” آ گیا ہے، چیئرمین امریکی فیڈرل ریزرو

0

امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے امریکہ کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسی کے امکانات پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فیڈ کے لئے شرح سود میں کٹوتی کرنے کا "وقت” آ گیا ہے۔
پاول نے کہا کہ امریکہ میں افراط زر اور لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔افراط زر کے خطرات میں کمی آئی ہے جبکہ بےروزگاری میں اضافے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ لہذا پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے. اگرچہ پالیسی کی سمت واضح ہے لیکن شرح سود میں کٹوتی کا صحیح وقت اور رفتار مستقبل کے اعداد و شمار اور معاشی منظر نامے پر منحصر ہوگی۔

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے معاون جیک سلیوان چین کا دورہ کریں گے
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای کی دعوت پر امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی امور جیک سلیوان 27 سے 29 اگست تک چین کا دورہ کریں گے۔
اس دوران چین اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک رابطے کے نئے دور کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.