سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس میں مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کے فروغ سے متعلق پالیسیوں اور اقدامات پر بحث
بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 23 اگست کو "مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کے مزید فروغ اور ایک نیا ماڈل تشکیل دینے کے لئے متعدد پالیسیوں اور اقدامات” پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدید کاری کے اس راستے پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جو علاقائی حقائق کے مطابق ہو۔ خصوصی اور فائدہ مند صنعتوں کو استحکام اور وسعت دینے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کرنے اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ ایک خوبصورت مغربی خطے کی تعمیر کو مزید فروغ دینے ، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول اور سبز اور کم کاربن کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی اجلاس میں زور دیا گیا ۔اجلاس میں کھلے پن پر مبنی معیشت کی سطح کو بلند کرنے ، توانائی کے وسائل کی ضمانت کو مضبوط بنانے اور صاف توانائی کے اڈوں کی تعمیر کے فروغ کو بھی ضروری مانا گیا .اس کے علاوہ نئی شہرکاری کی تعمیر اور دیہی علاقوں کی جامع احیا ء کی ٹھوس بنیادوں پر فروغ اور سرحدی علاقوں میں قومی اتحاد اور استحکام کے تحفظ کی ضرورت جیسے نکات بھی اجلاس میں بحث کا حصہ تھے ۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مربوط علاقائی ترقی کے مرکزی و سرکردہ گروپ کی مجموعی منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا چاہئے، متعلقہ محکموں کے اہداف میں پالیسی اقدامات کا مطالعہ کرنا چاہئے، مغربی خطے کی حکومتوں کو منصوبے کے تمام امور کو حقیقی انداز میں انجام دینا چاہئے اور مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی میں ایک نیا باب لکھنے کی کوشش کرنا چاہئے۔