News Views Events

چین اور بیلاروس کے درمیان خدماتی تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

0

بیجنگ:چین کے وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ اور بیلاروس کے وزیر اقتصادیات یوری چیبوٹار نے اپنی اپنی حکومتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ” عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور جمہوریہ بیلاروس کی حکومت کے مابین خدماتی تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے "پر دستخط کیے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان خدماتی تجارت ،سرمایہ کاری اور کاروباری اہلکاروں کے داخلے سمیت مختلف شعبوں میں فریقین اعلیٰ سطح پر ایک دوسرے کے لئے کھلے پن کا مظاہرہ کریں گے۔اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان خدماتی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کے امکانات سے مزید فائدہ اٹھایا جائے گا ، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی تعمیرکو فروغ دیا جائے گا، اور چین اور بیلاروس کے درمیان ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.