News Views Events

غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار

0

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تجاویز کا مواد اب بھی اسرائیلی تجا ویز کے مواد سے بہت الگ ہے اس لیے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جب تک امریکہ اسرائیل پر اپنی تجاویز پر نظر ثانی کے لیے مزید دباؤ نہیں ڈالتا، مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے والے جنگ بندی کے مذاکرات بے معنی ہوں گے۔
غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا ایک نیا دور رواں ماہ کی 15 اور 16 تاریخ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوا جس میں اسرائیل، امریکہ، قطر اور مصر کے مذاکرات کاروں نے شرکت کی تاہم حماس نے اپنے نمائندے نہیں بھیجے تھے ۔ بعد ازاں جنگ بندی کے مذاکرات معطل کر دیے گئے تھے ۔
حماس نے ثالثوں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کر رہے ہیں اور صرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مطالبات کا جواب دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.