غزہ میں انسانی بحران نے امریکہ کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: برطانوی صحافی
حال ہی میں برطانیہ کے انویسٹیگیٹو جرنلسٹ میٹ کینارڈ نے ایک ویڈیو شو میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران میں امریکی حکومت کے اقدامات نے اس کی بے رحمی اور ظلم کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
میٹ کینارڈ کا کہنا تھا کہ امریکی سلطنت ہمیشہ بے رحم، ظالم اور خوںخوار رہی ہے۔ ماضی میں امریکہ کی یہ خصوصیات اکثر پوشیدہ رہتی تھیں، لیکن آج غزہ کی پٹی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس سے یہ دنیا کے سامنے آ چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی اقدار کا حامل کوئی بھی شخص غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم کا مشاہدہ کرے گا تو اسے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی حکومت سے مراد امریکی عوام نہیں ہے۔میٹ کینارڈ نے کہا کہ امریکی حکومت اسرائیل کی حمایت کرنے اور تنازعہ کو جاری رکھنے کے لئے سب کچھ کر رہی ہے. انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ جلد پوری دنیا میں لوگ بیدار ہوں گے اور محسوس کریں گے کہ غزہ کی پٹی کے حوالے سے امریکہ نے انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔