News Views Events

اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد

0

دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن پر 21 اگست کو اقوام متحدہ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں اور زندہ بچ جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دنیا کو یہ احساس دلایا گیا کہ "اس دنیا میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے”۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک اعلی سطحی تقریب میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی جس کا موضوع تھا "امن کے لیے آوازیں: دہشت گردی کے متاثرین امن کے حامی اور امن سکھانے والوں کے طور پر ” ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ناقابل تصور غم کا باعث بنتی ہے، متاثر خاندانوں اور برادریوں کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کر دیتی ہے اور زخم کبھی مکمل طور پر بھرتا نہیں ۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو سننے اور سیکھنے کی ترغیب دینا اور انہیں یاد دلانا ہے کہ "ہمیں ہمیشہ امید کی روشنی کی تلاش کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ 2017 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں ہر سال 21 اگست کو دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن قرار دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.