بونا-راست منصوبے سے حوالہ ہنڈی کا خاتمہ ہوگا، وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بونا-راست کنکٹیوٹی سے عرب ممالک سے پاکستانی رقوم کی منتقلی کرسکیں گے، اس منصوبے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دینا ہے۔ اس نظام کو تیارکرنے میں بل گیٹس فاؤنڈیشن اور کرن داس کے مشکورہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بونا-راست کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونا راست منصوبے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا، اور رقوم کی منتقلی میں شفافیت آئے گی۔ اس کے باعث پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی شفاف طریقے سے ہوسکے گی۔’پاکستان ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت بونا سے جوڑا جارہا ہے، راست کوبونا سے جوڑنے سے عرب ممالک میں رقوم بھجوانے کی سہولت ہوگی، بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم منتقلی کا نظام ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے، اس کے ذریعے پاکستان کا پہلا کراس بارڈررئیل ٹائم پیمنٹ سسٹم قابل دسترس ہوگا۔’اس وقت پاکستان کومختلف چیلنجز کا سامنا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ بونا راست سے عوام کوسہولیات ملیں گی، کاروبار فروغ پائے گا، یہ منصوبہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان ایک اہم قدم ہے۔