News Views Events

اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ،2بچے جاں بحق،متعدد زخمی

0

اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، زخمی بچوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 2 بچے جاں بحق، 5 بچے زخمی ہوئے ، سکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہے،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں زخمی بچوں اور لاشوں ہسپتال منتقل کر رہے ہیں ۔تمام بچے 10 سے 12 سال کی عمر کے ہیں، نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے۔زخمیوں میں 8 سالہ محب علی ولد اشتیاق احمد، 7 سالہ سمیرا ولد کرم دین، 8 سالہ شازف ولد شفیق احمد، 12 سالہ حسیب علی ولد سعید اختر، 4 سالہ شازم ولد شبیر اور 48 سالہ افضل ولد محمد عارف شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ رامین ولد شفیق احمد اور 10 سالہ عروہ ولد جمشید شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کردی۔
صدر مملکت کی اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پُرزور مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے، ذمےداران کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے،
صدر مملکت نے جاں بحق بچوں کے ایصال ثواب، زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت
وزیراعظم کی واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت وزیراعظم کی واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ معصوم بچوں پر اس طرح کا حملہ انتہائی ظالمانہ اور سفاکانہ عمل ہے ۔وزیراعظم نے زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.