News Views Events

مارکیٹ رسائی کے نظام کی بہتری کے بارے میں چین کی مرکزی سطح کی جانب پہلی مخصوص دستاویز کا اجراء

0

مارکیٹ رسائی کے نظام کی بہتری کے بارے میں چین کی مرکزی سطح کی جانب پہلی مخصوص دستاویز کا اجراء
بیجنگ:”مارکیٹ رسائی کے نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی” رائے” کا باضابطہ اجرا کیا گیا ۔ یہ مارکیٹ تک رسائی کے نظام کی تعمیر کے بارے میں چین کی مرکزی سطح کی جانب سے جاری کی جانے والی پہلی مخصوص پالیسی دستاویز ہیں۔
دستاویز میں صنعتوں کی نئی شکلوں اور نئے شعبوں کے لئے مارکیٹ تک رسائی کے لئے خصوصی انتظامات کا تعین کیا گیا ہے۔ سمندر، ایرو اسپیس، ہوا بازی، صحت، نئی توانائی، مصنوعی ذہانت، خودکار اور قابل اعتماد کمپیوٹنگ، انفارمیشن سیکیورٹی، اسمارٹ ریل ٹرانزٹ، اور جدید بیج کی صنعت جیسی صنعتوں کی نئی شکلوں اور نئے شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی کی بہتری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک سسٹم اینڈ مینجمنٹ کے ریسرچ آفس کے ڈائریکٹر وانگ چھین وی نے وضاحت کی کہ نئے ریگولیٹری ماڈل کی تیزی سے تشکیل نئی معیاری پیداواری قوت کی ترقی کے لیے مددگار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.