News Views Events

چینی صدر سے 33 ویں سمر اولمپکس میں شرکت کرنے والے چینی دستے کی ملاقات

چینی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابیوں نے چینی کھیلوں کے جذبے اور اولمپک جذبے کو آگے بڑھایا ہے، شی جن پھنگ

0

 

بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 33 ویں سمر اولمپکس میں شرکت کرنے والے چینی دستے سے ملاقات کی. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیرس اولمپکس میں، آپ نے بہترین نتائج حاصل کئے اور مادر وطن اور لوگوں کے لیے عظیم کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ چینی دستے کی شاندار کامیابیاں نہ صرف ملک میں کھیلوں کی صنعت کی ترقی اور پیشرفت کا بہترین اظہار ہیں بلکہ چین کی جدید کاری کی مہم کی کامیابیوں کا مظہر بھی ہیں جو کہ نئے کھیلوں میں چین کی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے دور اور نئے سفر میں، ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دینا اور چینی طرز کی جدید کاری کے ساتھ قومی نشاۃ الثانیہ کا عظیم مقصد یقیناً کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے لیے مضبوط تحریک پیدا کرے گا۔

شی جن پھنگ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ چینی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابیوں نے چینی کھیلوں کے جذبے اور اولمپک جذبے کو آگے بڑھایا ہے۔چینی دستے نے دنیا کو چین کی شاندار روایتی ثقافت، چین کا کھلا پن، جامع ، پیشہ ورانہ اور حوصلہ افزا ء انداز اور چینی عوام کی خواہش، جوش اور اعتماد دکھایا ہے۔ مادر وطن اور عوام آپ پر فخر کرتے ہیں اور آپ کو بھرپور سراہتے ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی دستے نے بہترین اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیتے،کھیلوں کی اخلاقیات کو فروغ دیا، وسیع پیمانے پر عزت اور پہچان حاصل کی اور نئے دور میں چین کی ساکھ کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اولمپکس کی تیاری کے نئے دور میں ہر کوئی سخت محنت جاری رکھے گا، تربیت اور مقابلے کی سطح کو بہتر بنائے گا اور کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے ہنر کی تربیت کو تیز کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.