News Views Events

مسلح تنازعات میں ہلاکتوں کی گنتی کا کوئی درست طریقہ کار نہیں ہے،سوڈانی وزیر صحت

0

مسلح تنازعات میں ہلاکتوں کی گنتی کا کوئی درست طریقہ کار نہیں ہے،سوڈانی وزیر صحت

 

سوڈان کے وزیر صحت ہیثم ابراہیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے تمام موجودہ اعداد و شمار صرف تخمینے ہیں، اور سوڈانی حکومت کے پاس تفصیلی اور درست معلومات نہیں ہیں اور نہ ہی مسلح اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت ہلاکتوں کی گنتی کا کوئی درست طریقہ کار موجود ہے۔

صحت کے وزیر نے کہا کہ سوڈانی وزارت صحت کے پاس ہلاکتوں کے اعداد و شمار صرف زخمیوں یا ان ہلاک شدگان کی ہے جنہیں صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، لیکن سوڈان کے مسلح تنازع میں ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
رواں سال کے آغاز سے سوڈان کی وزارت صحت نے سوڈان میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔ 15 اپریل 2023 کو ، سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین مسلح جھڑپیں دارالحکومت خرطوم میں شروع ہوئیں تھیں جو بعد میں دوسرے علاقوں تک پھیلیں اور آج تک جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے 8 اگست کو ایک نئی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ سوڈان میں مسلح تصادم میں تقریبا 19 ہزار افراد ہلاک اور 33 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.