News Views Events

میکس 60 میں نیویارک اسٹرائیکرز نے میامی لائنز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

0

 

سیمن جزائر : میکس 60 میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے میامی لائنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ۔

پہلے بولنگ فیصلہ کرتے ہوئے اسورو نے نیویارک اسٹرائیکرز کو ایک بہترین آغاز فراہم کیا، ابتدائی اوور کی آخری بال پر والٹن آؤٹ ہوئے ان کا کیچ اسٹمپ کے پیچھے برینڈن میک ملن نے پکڑا ۔

اگلی گیند انمکت چند آؤٹ ہوئے ۔ میامی لائنز کے لیے وکٹیں تاش کے پتوں کی گریں کیونکہ نیویارک اسٹرائیکرز نے اپنے مخالفین پر بری طرح باندھ کر رکھا تھا۔
نویں اوور کی آخری گیند پر میامی لائنز 52 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
معمولی ہدف کے تعاقب میں نیویارک اسٹرائیکرز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اپنی اننگز کی پہلی گیند پر چندرپال آؤٹ ہوگئے۔ اسٹرائیکرز کو اگلے اوور میں لیوس کی شکل میں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا۔

تاہم نیویارک اسٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف 8.1 اوور میں پورا کرلیا۔ نیو یارک اسٹرائیکرز کا اگلا مقابلہ گرینڈ سیمن جیگوارز سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.