فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائنی کوسٹ گارڈ کے دو جہاز وں کیشیئن بن ریف میں دراندازی سے متعلق چین کا موقف واضح کیا۔
پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ 19 اگست کو فلپائنی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نانشا جزائر میں شیئن بن ریف کے قریب پانیوں میں داخل ہوئے اور دانستہ چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز کی مخالفت اور انتباہ کے باوجود سائٹ پر موجود قانون نافذ کرنے والی کشتی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں بحری جہازوں کے درمیان ٹکراو کی صورتحال پیدا ہوئی ، جس کی ساری ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔
چائنا کوسٹ گارڈ نے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ، فلپائن کے جہاز کے خلاف ضروری اقدامات اٹھائے ، اور پیشہ ورانہ ، محتاط اور معیاری انداز میں امور نمٹائے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ شیئن بن ریف چین کے نانشا جزائر کا حصہ ہے۔
فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری، بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈالتا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے علاقائی اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنجیدگی کو برقرار رکھنے کے لئے قانون کے مطابق ٹھوس اور زبردست اقدامات جاری رکھے گا۔