News Views Events

نیورو سرجن ڈاکٹر آصف بشیر امریکی سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتخب

0

ملک کے معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ اسٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انتونیو چیوک کی زیر صدارت اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے دوران ہوا۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کا شمار پاکستان میں موجود ان 2 نیورو سرجنز میں سے ہوتا ہے جو امریکن بورڈ سرٹیفائیڈ ہیں۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ نیورو سرجنز سوسائٹی کا رکن منتخب ہونا کسی بھی نیورو سرجن کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ ڈاکٹر آصف بشیر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈین کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ طب کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز ہارورڈ سمیت مختلف یونیورسٹیز اور اداروں کے سربراہان پر مشتمل 100 برس سے قائم دنیا کی قدیم ترین سوسائٹی ہے۔
ڈاکٹر آصف بشیر نے نیورو سرجنز کی نمائندہ تنظیم سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کا رکن منتخب ہونا فخر قرار دیا اور اس اعتماد پر سینیئر کشنگ سوسائٹی یو ایس اے کے اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.