News Views Events

دوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا نیا دور جاری

0

دوحہ :قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کا نیا دور گزشتہ روز جاری رہا۔قطر، مصر اور امریکہ نے اسی روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز میں ہونے والے مذاکرات تعمیری رہے۔ مذاکرات اگلے ہفتے قاہرہ میں جاری رہیں گے اور امید ہے کہ اس وقت تک کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔
ثالثوں کی امید وں کے برعکس ، تنازع کے دونوں فریقوں اسرائیل اور حماس نے الگ الگ کہا کہ دونوں فریقوں میں اب بھی کچھ اہم معاملات پر اختلافات ہیں۔حماس کے ایک عہدیدار نے اسی دن میڈیا کو بتایا کہ ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی عبوری تجویز جولائی کے اوائل میں گروپ کی جانب سے طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر بائیڈن کے اس بیان کے جواب میں کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے، حماس کے سینئر عہدیدار سمیع ابو زہری نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ "غلط ماحول” پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کا مقصد صرف تاخیر ہے اور جنگ روکنے کا کوئی حقیقی ارادہ نہیں رکھتی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی کے زویدہ قصبے میں بے گھر افراد کے خیمہ کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.