News Views Events

چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی جمہوریہ ڈومینیکا کے صدر کی حلف برداری میں شرکت

0

بیجنگ :جمہوریہ ڈومینیکا کے صدر لوئس ابینڈر کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن زوانگ لونگ نے لوئس ابینڈر کی دوسری مدت کی حلف برداری میں شرکت کی۔

لوئس ابینڈر نے پندرہ تاریخ کو نیشنل پیلس میں جن زوانگ لونگ سے ملاقات کی۔چینی وزیر نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سےابینڈر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوریہ ڈومینیکا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تعلقات نے جامع اور تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین جمہوریہ ڈومینیکا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے، عملی تعاون کو بڑھانے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور تعلقات کو مزید نتائج کے حصول کے لیے آگے بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں اطراف کے عوام کو بہتر فائدہ ہو۔ابینڈر نے اس موقع پر کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا جمہوریہ ڈومینیکا کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وہ مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی پر زور دینے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.