News Views Events

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کتنے جج دستیاب ہوں گے؟ ڈیوٹی روسٹر جاری

0

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ 19 اگست سے 23 اگست تک 3 جج دستیاب ہوں گے۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد واپس آگئے ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ 19 اگست سے 23 اگست تک 3 ججز دستیاب ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد واپس آگئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر 5 ججز عدالتی تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ دستیاب ہوگا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.