News Views Events

فلپائنی بحری جہاز کا شیئن بین ریف میں غیر قانونی داخلہ ، چین کا جہاز ہٹانے کا مطالبہ

0

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شیئن بین ریف میں فلپائن کے کوسٹ گارڈ کے جہاز کے غیر قانونی داخلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیئن بین ریف ،چین کے نانشا جزائر کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلپائن کا یہ بحری جہاز بنا اجازت شیئن بین ریف میں داخل ہوا اور اس طویل قیام کیا جس سے چین کی خودمختاری اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو گیاہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے سفارتی ذرائع سے فلپائن سے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فلپائن اپنی خلاف ورزیوں کو بند کرکے متعلقہ بحری جہاز کو فوری طور پر واپس بلائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اور زبردست اقدامات کرے گا تاکہ بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنجیدگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.