News Views Events

چین، اسٹیٹ گرڈ کی جانب سے سپر چارجنگ اسٹیشنز کی پہلی کھیپ باضابطہ طور پر فعال

پہلی کھیپ میں دو سپر چارجنگ اسٹیشنز ہیں، رپورٹ

0

بیجنگ:بیجنگ میں اسٹیٹ گرڈ کی جانب سے تعمیر کیے گئے سپر چارجنگ اسٹیشنز کی پہلی کھیپ کو باضابطہ طور پر فعال کیا گیا ہے۔ایک سپر چارجنگ اسٹیشن کی زیادہ سے زیادہ آؤٹ پٹ پاور 600 کلوواٹ تک جا سکتی ہے اور اوسطاً روزانہ سروس کی گنجائش 700گاڑیوں تک پہنچ جاتی ہے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پہلی کھیپ میں دو سپر چارجنگ اسٹیشنز ہیں۔ اسٹیٹ گرڈ نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں بیجنگ کے مختلف ڈسٹرکٹس میں 9 سپر چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے بعد ان کی کل تعداد 11 ہو جائے گی۔ 11 سپر چارجنگ اسٹیشنز کی کل روزانہ اوسط سروس کی گنجائش 8,000 گاڑیاں ہیں، جو کار مالکان کو زیادہ موثر اور الٹرا فاسٹ چارجنگ سروسز فراہم کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.