News Views Events

اے ڈی ایم گروپ کا پاکستان میں پچیس کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

0

 

اسلام آباد: اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کیلئے پچیس کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ اعلان انہوں نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں چارجنگ سٹیشن نیٹ ورک قائم کئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑی ایک چارج پر تین سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ ماحول دوست توانائی پر توجہ دینے سے الیکٹرک گاڑیاں ایک حقیقت بن گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر گاڑیوں کی نسبت الیکٹرک گاڑیاں سستی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.