News Views Events

جاپان کے سابق فوجی کا اقرار جاپانی سیاسی حلقوں کا اتفاق رائے بننا چاہیے، چینی میڈیا

0

 

بیجنگ :
79 سال قبل 15 اگست کو جاپان نے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا تھا ۔ 14 سال کی خونریز جدوجہد اورزبردست قربانیوں سے چینی عوام نے جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ میں عظیم فتح حاصل کی لیکن آج صبح جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے نام پر یاسوکونی مزار کو جس میں دوسری جنگ عظیم کے پہلے درجے کے جنگی مجرموں کو رکھا گیا ہے عبادت کے لئے پیش کیا اور ساتھ ہی جاپان کے وزیر دفاع سمیت کئی سیاستدان خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار پر گئے۔ایک روز قبل ہی جاپانی فوج کے "یونٹ 731″ کے سابق رکن 94 سالہ ہائیڈو شیمیزو اپنی غلطی کا اقرار اور معافی مانگنے چین کے شہر ہاربن ہنچے۔ جاپانی سیاستدانوں کا رویہ ایک پرانے جاپانی فوجی رکن کی ضمیر کی آواز کے بالکل برعکس ہے ۔اور اس نے بیرونی دنیا کو جاپان کی عسکریت پسندی کی بحالی کے خطرناک رجحان کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا کر کے انتہائی محتاط کر دیا ہے۔
ہر سال”15 اگست” اور دیگر اہم مواقع پر ہمیشہ جاپان کے دائیں بازو کے پولیٹیشنز کا ایک گروہ جاپان میں یاسوکونی مزار پر اپنی حاضری دیتا ہے۔ دائیں بازو کی قوتوں کی قیادت اور فروغ کے تحت ، جاپان کی تاریخ کی نصابی کتابوں نے جان بوجھ کر چین پر جارحیت کی جنگ کے ثبوت کو مٹا کر جاپان پر جوہری بمباری کو توجہ کا مرکز بنایا اور جاپان کو "جنگ شروع کرنے والے” سے "جنگ کا شکار” بنا دیا۔ اس کے علاوہ، حالیہ برسوں میں، جاپانی حکومت نے بار بار "چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور فوجی طاقت کے اظہار کے رویے پر دوبارہ عمل کرنے کی کوشش کی ہے، جس سے ایشیا میں امن اور استحکام کو نئے خطرات لاحق ہیں۔
اگر بچے یہ نہیں جانتے کہ حقیقی تاریخ کیا ہے تو جاپان کا مستقبل تابناک نہیں ہوگا۔ ہائیڈو شیمیزو نے کہا کہ ان کی سوچ اور اعتراف جاپان کے سیاسی حلقوں کا اتفاق رائے بننا چاہئے۔ اگر جاپان نے دوبارہ جنگ جھیڑنے کوشش کی تو یقیناً تاریخ اس سے حساب لے گی اور اسے اس کی سزا ملے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.