News Views Events

گورنر پنجاب سے چوہدری شافع کی ملاقات ،سرمایہ کاری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگو

0

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
پنجاب میں سرمایہ کاری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔
صوبائی وزیر نے گورنر پنجاب کو صوبے میں سرمایہ کاری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، پاکستان کامستقبل فنی تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے،ٹیوٹا کے اداروں کی اپ گریڈیشن سے فنی تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی،
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت آپ گریڈ کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ٹیوٹا کے 5کالجز آپ گریڈ کئے جارہے ہیں۔ چین کی سولر انرجی کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگا رہی ہے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک پنجاب میں سولر پینلز بننا شروع ہو جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.