چین کے جزیرہ دیاؤ یوئی کے پانیوں میں جاپانی کشتی کا غیر قانونی داخلہ، چائنا کوسٹ گارڈ کی قانون کے مطابق کارروائی
جاپانی ماہی گیری کشتی "سورومارو” غیر قانونی طور پر چین کے جزیرہ دیاؤ یوئی کی سمندری حدود میں داخل ہوئی تو چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے اس کے خلاف ضروری اقدامات کئے اور اسے متنبہ کرکے واپس دھکیل دیا۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ جزیرہ دیاؤ یوئی اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا علاقہ ہیں اور چین جاپان پر پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر ان پانیوں میں اپنی تمام غیر قانونی سرگرمیاؐ ں بندکرے۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز اپنے دائرہ اختیار میں پانیوں میں سمندری حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور سمندری حقوق اور مفادات کی حفاظت کریں گے۔
کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تو لام چین کا دورہ کریں گے
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے اعلان کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور ویتنام کے صدر تو لام 18 سے 20 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔