News Views Events

خودمختار معاملات میں مداخلت کے لیے میکسیکو کے اپوزیشن گروہوں کو امریکی فنڈز کی فراہمی پر میکسیکو کے صدر کی مذمت

0

میکسیکو کے صدر  آندریز مینوئیل لوپیزنے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے میکسیکو میں ایک  تنظیم  "میکسیکنز اگینسٹ کرپشن اینڈ امپیونٹی”کو فنڈز فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ گروہ  قدامت پسند اپوزیشن کا حصہ ہے اور اسے غیر ملکی فنڈنگ یا ٹیکس سے کٹوتی کے عطیات قبول نہیں کرنے چاہئیں ۔ لوپیز نے کہا کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام میکسیکو کے خود مختار معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔
لوپیز نےمزید  کہا کہ میکسیکو کی وزارت خارجہ احتجاج کے طور پر امریکی حکومت کو ایک سفارتی نوٹ بھیجے گی۔ متعلقہ دستاویزات  کے مطابق  اس تنظیم نے حالیہ برسوں میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی یعنی یو ایس ایڈسے تقریباً 5 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی ہے، جس کا انتظام امریکی محکمہ خارجہ کے  پاس ہے ۔ یاد رہے کہ لوپیز نے  اس سے قبل بھی 2021 میں اسی طرح کا  ایک احتجاجی نوٹ جاری کیا تھا  لیکن اس کا کوئی واضح نتیجہ  سامنے نہیں آیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.