News Views Events

ملکی ترقی کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا ،فرخ خان

حکومت مہنگائی کنٹرول کرے، ہمیں غربت سے آزادی چاہیئے، رضوان صادق خان

0

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے یوم آزادی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،یہ ملک ہمارے آباواجداد کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے معرض وجود میں آیا اس لئے ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم آزادی کی مناسب سے کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان، پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر دلفراز خان ، شہزاد عدیب عباسی، ایڈووکیٹ مشتاق خان،مس مونا،بشریٰ فردوس،نائلہ بی بی ، نازیہ ہمایوں اور مس افشاں سمیت کثیر تعداد میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مسز فرخ خان نے کہا کہ ہم نے آزادی حاصل کر لی ہے ،ہمیں اپنوں سے آزادی حاصل نہیں کرنی ،ہم اللہ کے فضل وکرم سے آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، ہمیں غربت، مہنگائی، بیروزگاری سے آزادی حاصل کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

مسز فرخ خان نے پارٹی قائد چودھری چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ اس بات پر زوردیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کا مفاد مدنظر رکھنا چاہئے ، ملکی حالات اس بات تقاضا کرتے ہیں سیاسی رہنما ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔

 

اس موقع پر رضوان صادق خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک خاندان کی مانند ہے اور ہم چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد ہیں، ہم مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جشن آزادی منا رہے ہیں، اس ملک کی جتنی ترقی ہوئی ہے وہ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے، ہمیں غربت سے آزادی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے دوسرے رہنماوں کی جدو جہد اور قربانیوں سے اس خوبصورت ملک کو حاصل کیا۔اس دن کا مقصد اپنے ان اکابرین جنہوں ملک کے لئے انتھک جدو جہد کی ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہیں-

 

رضوان صادق خان نے کہا کہ ہمیں یہ عہدکرنا چاہئے کہ ہم پاکستان کو عظیم بنائیں ،قوم کو ترقی، خوشحالی اور اعلی تعلیم کی منزل سے ہمکنا رکرکے قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل ہوں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.