News Views Events

چینی صدر کا آبی ذخائر کے حوالے سے ماحولیاتی تحفظ کے رضاکاروں کے نام جوابی خط

0

بیجنگ:چین کے دوسرے قومی یوم ماحولیا ت کی آمد پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ ہوبئی کے شی یئن کے دین جیانگ کھو ریزروائر ایریا میں ماحولیاتی تحفظ کے رضاکاروں کو ایک جوابی خط ارسال کیا جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ملک بھر میں حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ کے کارکنوں اور رضاکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
اپنے جوابی خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ گزشتہ 10 سالوں میں ریزروائر ایریا میں زیادہ سے زیادہ افراد آبی ذخائر کے صاف پانی کی حفاظت کے لیے رضاکارانہ سروس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور ریزروائر ایریا میں پانی مزید صاف ہوا ہے، پہاڑ سرسبز اور ماحول زیادہ خوبصورت ہوا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کا منصوبہ جامع اسٹریٹجک صورتحال، طویل مدتی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ہے اور اس کے لئے آبی ذرائع کے ماحولیاتی ماحول کے تحفظ کے لئے سب کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ صدر شی نے رضاکاروں سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ زیادہ افراد کو سبز پہاڑوں ، صاف پانیوں اور تازہ ہوا کے ساتھ ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی ترغیب دیں گے اور انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری میں حصہ ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ صوبہ ہوبئی کے شہر شی یئن کا دین جیانگ کھو ریزروائر کا علاقہ جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے میں درمیانی راستے کے لیے پانی کا ایک اہم علاقہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.