آئی اے ای اے کے ماہرین کا زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں متاثرہ کولنگ ٹاور کا معائنہ
آئی اے ای اے کے ماہرین کا زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں متاثرہ کولنگ ٹاور کا معائنہ
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ماہرین نے آگ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاور کا دورہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی جوہری سلامتی متاثر نہیں ہوئی ہے۔ کولنگ ٹاور کے علاقے میں کوئی تابکار مواد موجود نہیں ہے اور ماہرین نے کولنگ ٹاور اور ری ایکٹر کے علاقے میں تابکاری کی نگرانی کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تابکاری کے معیار میں اضافے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔
بیان کے مطابق ماہرین کی ٹیم نے کولنگ ٹاور کے اندر پانی کی نوزل ڈسٹری بیوشن لیئر کے قریب اندرونی آلات کے حصے میں جلنے کے نشانات کا مشاہدہ کیا، جس سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ نقصان ممکنہ طور پر پانی کی نوزل ڈسٹری بیوشن لیئر تک ہی محدود ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کو جائے وقوعہ سے ٹائر یا ڈرون کا ملبہ بھی نہیں ملا۔ موجودہ نتائج اور مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین کی ٹیم ابھی تک کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچی۔ آئی اے ای اے مزید جائزے اور پانی کی نوزل ڈسٹری بیوشن لیئر اور ٹھنڈے پانی کے پول کے دورے کے بعد جامع تجزیہ کرےگا۔