News Views Events

سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو گرڈ سے منسلک کر دیا گیا

0

 

 

اسلام آباد :چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ کو بجلی پیدا کرنے کے لیے سرکاری طور پر گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، جو کہ تجارتی آپریشن کے حصول کے لیے اس منصوبے کا ایک اہم قدم ہے۔ منگل کے روز ایک بیان میں بتا یا گیا ہے کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی سرمایہ کاری اور تعمیر چائنا انرجی کنسٹرکشن اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کی ہے۔

یہ ایک اہم منصوبہ ہے جسے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نفاذ کے لیے ترجیح دی گئی ہے اور یہ کمپنی کی جانب سے بیرون ملک سرمایہ کاری اور تعمیر کردہ سب سے بڑا ہائیڈرو پاور اسٹیشن بھی ہے۔
بجلی پیدا کرنے کے لیے پہلے یونٹ کے گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد، سکی کنار ی ہائیڈرو پاور اسٹیشن سے ہر سال 10 لاکھ سے زائد مقامی گھرانوں کو سستی اور صاف بجلی فراہم ہونے کی توقع ہے، جو پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو ایڈجسٹ کرنے، طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے منصوبے کی تعمیر جنوری 2017 میں شروع ہوئی، جس کی کل نصب شدہ صلاحیت 884 میگاواٹ ہے، اور یہ پاکستان کو ہر سال 3.2 بلین کلو واٹ آور صاف بجلی فراہم کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.