News Views Events

سی پیک کے تحت سُکی کِناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

0

 

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سُکی کِناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ۔ چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژیونگ فی نے کہا ہے کہ سُکی کِناری ہائیڈروپاور سٹیشن نے بارہ اگست سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ اس منصوبے پر چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ منصوبہ آٹھ سو چوراسی میگاواٹ بجلی کی پیدواری صلاحیت کا حامل ہےجس میں چار امپلس ٹربائن یونٹس لگائی گئی ہیں۔ مذکور ہ منصوبے سے پاور ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے مقامی صارفین کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ مکمل آپریشنل ہونے کے بعد سالانہ 3.212 بلین کلو واٹ پر آوور تک بجلی پیدا کرنے اور پاکستان میں 10 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو سستی بجلی فراہم کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے ڈھانچے کو ایڈجسٹ کرنے، طلب اور رسد کے درمیان خلا کو کم کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر یہ مثبت اور دوررس اہمیت کا حامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.