News Views Events

یوکرین کی جانب سے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کو جوہری دہشت گرد کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے، روسی اسٹیٹ اٹامک انرجی کارپوریشن

0

یوکرین کی جانب سے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کو جوہری دہشت گرد کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے، روسی اسٹیٹ اٹامک انرجی کارپوریشن

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 

روسی اسٹیٹ اٹامک انرجی کارپوریشن نے اطلاع دی کہ 11 تاریخ کی شام یوکرین کی مسلح افواج نے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دو کولنگ ٹاورز میں سے ایک پر دو ڈرون حملےکیے، جس کے نتیجے میں ٹاور کے اندرونی ڈھانچے میں آگ لگ گئی اور وہ جل گیا۔ 11 تاریخ کی رات ساڑھے گیارہ بجے ، کولنگ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ متعلقہ ماہرین جلد ہی کولنگ ٹاور کے گرنے کے خطرے کا اندازہ لگائیں گے۔

روسی اسٹیٹ اٹامک انرجی کارپوریشن کا خیال ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کے اس حملے کو یوکرین انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی جوہری دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے۔

روس کی جانب سے مقرر کردہ زاپوریزیا خطے کے سربراہ یوگینی بلتسکی نے کہا کہ یوکرین کی فوج نے اسی دن اینرگودر شہر پر گولہ باری کی، جہاں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ واقع ہے۔

ادھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ روس نے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے علاقے میں آگ لگائی اور تاحال جوہری پاور پلانٹ کے تابکاری کا معیار معمول کے مطابق ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.