اسرائیل کو مناسب موقع پر جواب دیا جائے گا، ایران کے پاسداران انقلاب
اسرائیل کو مناسب موقع پر جواب دیا جائے گا، ایران کے پاسداران انقلاب
ایران کے متعدد ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب اسرائیل کو مناسب موقع پر دیا جائے گا.
ایران کے پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے ہنیہ کا قتل اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنما کے قتل کا مقصد مزاحمتی تحریک کی طاقت کو کمزور کرنا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
ادھر امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر دفاع آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اسرائیل کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ خطے میں اپنی فوجی تعیناتی اور صلاحیتوں کو مضبوط بنائے گا۔