News Views Events

پاکستان کا حریت رہنما یاسین ملک کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

0

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر ، شمالی علاقہ جات وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ممتاز کشمیری راہنما یاسین ملک کی صحت بگڑنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ بہادر کشمیری راہنما یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک بگڑنا نہایت پریشانی کا باعث ہے

وفاقی وزیر امور کشمیر نے یاسین ملک اور دیگر کشمیری قائدین کی زندگی کو خطرات کے حوالے سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو خط لکھنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو خط لکھ کر یاسین ملک اور دیگر اسیر کشمیری قائدین کی حالت زار سے آگاہ کروں گا

امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں اس سے قبل بھی کشمیری قائدین اور اسیران کی شہادتیں ہوچکی ہیں

کورونا وباءکے دنوں میں بھی مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی جیلوں میں کشمیری اسیران کو صحت کی سہولیات سے محروم رکھا گیا تھا

تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں قید یاسین ملک کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں

عالمی برادری، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری قائدین کی صحت وسلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر فوری توجہ دیں

بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے سیاسی راہنماﺅں اور قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک بند کرے ۔

بھارتی حکومت قید کشمیری قائدین کو صحت کی سہولیات نہ دے کر اُن کے قتل کی مذموم حکمت عملی پر کاربند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارت حکمران اس کے ذمہ دار ہوں گے،

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیرمقام نے کشمیری قائدین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.