News Views Events

کیا بھارتی گلوکار کمار سانو نے عمران خان کے لیے گانا گایا؟

0

کیا بھارتی گلوکار کمار سانو نے عمران خان کے لیے گانا گایا؟

ممبئی: بھارت کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کر دی ہے۔
کمار سانو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’فیس بک پر گردش کرنے والی آڈیو میری نہیں ہے۔ وہ اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلجنس) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔‘
گلوکار نے مزید لکھا کہ ’کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں یہ خبر (گانا) فیک ہے، جھوٹ ہے۔‘
بھارتی گلوکار نے اپنی حکومت سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ٹیکنالوجی کا سنگین غلط استعمال ہے اور میں انڈیا کی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ اے آئی کے غلط استعمال اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنے کے جلد اقدامات کیے جائیں۔‘
خیال رہے کہ ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھارتی گلوکار کمار سانو سابق وزیراعظم عمران کی رہائی کے لیے کنسرٹ میں گانا گا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.