News Views Events

میکانائزڈ فورس کو جنگی تیاریوں میں شامل کر لیا گیا ہے ،بیلاروس کی وزارت دفاع

0

میکانائزڈ فورس کو جنگی تیاریوں میں شامل کر لیا گیا ہے ،بیلاروس کی وزارت دفاع

 

بیلاروس کی وزارت دفاع کے مطابق ، بیلاروس کی میکانائزڈ فورس کو جنگی تیاریوں میں داخل کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل بیلاروس کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے جنوبی بیلاروس میں یوکرین کی سرحد پر فوج جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔

لوکاشینکو نے 10 جولائی کو کہا کہ بیلاروس کی فضائیہ اور فضائی دفاعی افواج 9 تاریخ کی شام چھ بجے پہلے درجے کی جنگی تیاریوں کی حالت میں داخل ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے تمام ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمہوریہ بیلاروس کی فضائی حدود میں مداخلت کی اور بیلاروس کی فضائیہ نےاپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد اہداف کو تباہ کیا ۔ انہوں نے اس شبہ کا اظہار بھی کیا کہ یہ اہداف حملہ آور ڈرون تھے جنہوں نے یوکرین سے اڑان بھری اور بیلاروس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.