غزہ کے علاقے خان یونس کے مکین الجلہ کے انسانی ہمدردی زون سے نکل جائیں،اسرائیل کا انتباہ
غزہ کے علاقے خان یونس کے مکین الجلہ کے انسانی ہمدردی زون سے نکل جائیں،اسرائیل کا انتباہ
اسرائیلی دفاعی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کے زون کو دوبارہ ترتیب دیا ہے، اور جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے الجلہ علاقے کو اب "انسانی ہمدردی کا زون” نہیں مانا جائے گا ۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام کو ابتدائی وارننگ جاری کی ہے، جس میں انہیں عارضی طور پر دوسرے "انسانی ہمدردی کے زون” میں منتقل ہونے کو کہا گیا ہے ۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ الجلہ کے علاقے میں مسلح افراد فوجی سرگرمیاں کرتے ہوئے پائے گئے ہیں اور اس علاقے میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی فوجی تنصیبات بھی موجود ہیں لہذا اسرائیلی فوج یہاں حماس کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرے گی۔