News Views Events

اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کے لیے وہ کیا جو یہاں رہنے والے بھی نہ کر سکے

0

اسلام آباد:پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سمندر پار پاکستانیز نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیا ہے۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیوں سے لے کر مشکل ترین معاشی حالات میں پاکستان سے باہر رہنے والے اس کے شہریوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں ا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیز کے بھیجے گئے ترسیلات زر میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک بار پھر ریکارڈ پیسے بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان بھیجے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2024 میں ترسیلات زر کی مد میں تین ارب ڈالر ملک کو موصول ہوئے ہیں، پاکستان آنے والے ان پیسوں میں سب سے زیادہ پیسے سعودی عرب سے پاکستان آئے ہیں، جن کی مالیت 760.1 ملین ڈالر ہے۔
سعودی عرب کے بعد سب سے زیادہ پیسے متحدہ عرب امارات سے پاکستان بھیجے گئے ہیں، جولائی 2024 میں 611.1 ملین ڈالر یو اے ای سے پاکستان آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.