برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت 61 افراد جاں بحق،3روزہ قومی سوگ کا اعلان
برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں عملے کے چار اراکین سمیت 61 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویپاس ایئر لائن کا کہنا ہےکہ دو انجنوں والا طیارہ جنوبی ریاست پرانا سے ساؤ پالو شہرجانب جا رہا تھا،جہاں یہ ونہیڈو میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پر گرتےدیکھا جاسکتا ہے،زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے ایک صدارتی فرمان میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ 9 اگست کو، کاسکاول سے گوارولیوس جانے والا طیارہ جنوب مشرقی برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر وینڈو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 57 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے ۔حادثے میں تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔