آئی او سی کے صدر تھامس باخ کا” واڈا” کی اتھارٹی کے احترام اور کلین ایتھلیٹس کے حقوق کے تحفظ پر زور
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کے صدر تھامس باخ نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں ا نہوں نے پیرس اولمپک گیمز کی کامیابی کا خلاصہ کیا اور مستقبل میں امریکہ میں ہونے والے اولمپکس کے لیے کلین ایتھلیٹس کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی اینٹی ڈوپنگ قوانین عالمی اینٹی ڈوپنگ فریم ورک سے آزاد ہیں جو کلین ایتھلیٹس کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔تھامس باخ نے واضح کیا کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (WADA) کی اتھارٹی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
باخ نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ہمیشہ تمام فریقوں سے واڈا کے اختیار ات کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور آئی او سی نے اینٹی ڈوپنگ کا کام انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (ITA) اور تصفیوں کا معاملہ کورٹ آف آربیٹرییشن فار اسپورٹس (CAS) کو سونپا ہے۔باخ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو واڈا کے کام پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق بات چیت کے ذریعے ایک معاہدے پر پہنچیں گے تاکہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے ایک منصفانہ ماحول میں مقابلوں اور منصفانہ سلوک کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔