چیئرمین سپر فکس گروپس کاارشد ندیم کےلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور: چیئرمین سپر فکس گروپس چودھری عبدالغفور خان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 5لاکھ وپے انعام کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں چیئرمین سپر فکس گروپس چودھری عبدالغفور خان نے کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔
دوسری جانب پیرس اولمپکس کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ارشد ندیم براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے، وہ آج (بروز ہفتہ) رات پیرس سے استنبول پہنچیں گے، جہاں سے وہ چیئرمین ساؤتھ ایشیئن ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی کے ہمراہ لاہور روانہ ہوں گے، کوچ سلمان بٹ بھی ارشد ندیم کے ہمراہ ہوں گے۔
محمد اکرم ساہی کے مطابق ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، ان کا استقبال تاریخی ہوگا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ اسپورٹس بورڈ پنجاب بھی ان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مجھے کرکٹر بننا تھا، بہترین باؤلنگ کے باوجود مواقع نہیں ملے، ارشد ندیم
امید تھی کچھ کر جاؤں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے: ارشد ندیم