News Views Events

فجی کے وزیر اعظم اگلے ہفتے چین کا سرکاری کا دورہ کریں گے

0

بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سٹیوینی رابوکا 12 سے 21 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان چین فجی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
فجی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا بحرالکاہل کا پہلا جزیرہ نما ملک ہے اور چین اس دورے سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور قریب تر چین-بحرالکاہل جزائر ممالک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.