مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔
اسلام آباد:مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد باعث رحمت و برکت ہے، امام مسجد نبوی کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعثِ مسرت ہے،
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے،
امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے،