News Views Events

عالمی برادری کی جانب سے کھیلوں کے میدان میں تسلط پسندانہ اقدامات پر امریکہ کی مذمت

0

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی جواب دہندگان کے لیے کرائے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق 95.01 فیصد جواب دہندگان نے کھیلوں کے نام پر اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے امریکہ کی گھناؤنی چال کی شدید مذمت کی اور اسے ‘امریکی طرز کی بالادستی قرار دیا۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (واڈا) کے مستند نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ نے دیگر ممالک کی سوئمنگ ٹیموں سے متعلق نام نہاد ڈوپنگ واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے 96.84 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ واڈا کا احترام نہیں کرتا اور وہ شفافیت اور اختیار کو چیلنج کر رہا ہے۔ 96.11 فیصد جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ طور پر کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیموں کے اختیار اور غیر جانبداری کو برقرار رکھیں۔

سروے میں 96.25 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ میں ڈوپنگ ریگولیشن کے "دوہرے معیار” کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، امریکہ نے واڈا کو مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ہے تاکہ اسے نام نہاد "اس کی معاشی شراکت کے مطابق نمائندہ حیثیت” دی جا سکے، جس پر 95.01 فیصد جواب دہندگان نے اسے کھیلوں کے میدان میں "امریکی بالادستی اور جبر” کا اظہار قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ 93.45 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ ڈوپنگ کے مسئلے کو امریکہ کی جانب سے تیزی سے سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے اور یہ بین الاقوامی سیاست اور سفارت کاری کے میدان میں امریکہ کی بالادستی کی توسیع بن چکا ہے۔

یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر مجموعی طور پر 15،244 انٹرنیٹ صارفین نے اس پر ووٹ دیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 

 

 

اسی دن سہ پہر کو نیپال کی ایئر ڈائنسٹی کمپنی کا ایک ہیلی کاپٹر نواکوٹ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر کھٹمنڈو سے جیسووا جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.